ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ستلج- جمنا لنک پرعدالت عظمیٰ کا فیصلہ: پنجاب کانگریس کے 42ممبران اسمبلی مستعفی 

ستلج- جمنا لنک پرعدالت عظمیٰ کا فیصلہ: پنجاب کانگریس کے 42ممبران اسمبلی مستعفی 

Fri, 11 Nov 2016 19:01:15  SO Admin   S.O. News Service

چندی گڑھ، 11؍نومبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ستلج -جمنا لنک نہر(ایس وائی ایل )معاملے پرسپریم کورٹ کے فیصلے میں ہریانہ کی حمایت کئے جانے کی مخالفت میں پنجاب میں اپوزیشن کانگریس کے تمام ممبران اسمبلی نے آج ریاستی اسمبلی کے سکریٹری کو اپنا استعفیٰ بھیج دیاہے ۔اس درمیان ریاستی کانگریس کے سربراہ امریندر سنگھ نے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل پر اپنے تازہ حملے میں الزام لگایاکہ بادل لوگوں کے مفادات کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اعلان کیا کہ ان کی پارٹی اس معاملے پراتوارکوریلی کا انعقاد کرے گی۔اپوزیشن لیڈر چرن جیت سنگھ چنی ، سنیل جاکھڑ، سکھ جندر سنگھ اور بلویر سنگھ سندھو سمیت42ممبران اسمبلی آج اسمبلی گئے اور انہوں نے اسمبلی کے سکریٹری ششی لکھن پال مشرا کو استعفیٰ سونپ دیاکیونکہ صدر چرن جیت سنگھ اٹوال موجود نہیں تھے۔ان ممبران اسمبلی کے ساتھ امریندر سنگھ، پرتاپ سنگھ باجوا اور امبیکا سونی سمیت سینئر کانگریسی لیڈران بھی موجود تھے۔


Share: